کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے، حادثے میں متوفی کی بیوی بھی زخمی ہوئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا، شہری کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔