ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ گارڈن پر حادثے کے بعد ڈمپر کو جلایا گیا تو ایس ایس پی کو فون کرکے کہا کہ پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری لے کر پہنچیں۔
لیاقت محسود نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثےمیں جس کا بچہ جاں بحق ہوا میں اس کےغم میں شریک ہوں، اس کے گھر اور اسپتال بھی جاؤں گا۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او نے کہا کہ آپ آجائیں، قانونی کارروائی کروں گا، ہم پندرہ سے بیس افراد حادثے کےمقام پر پہنچ گئے۔
لیاقت محسود کے مطابق جائے وقوعہ پر بہت لوگ موجود تھے، انہوں نے دعوی کیا کہ لوگوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا، احتجاجاً نیشنل ہائے وے بند کردیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔
جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ پہنچے تو انہیں دیکھ کر عوام مشتعل ہوگئے، اس موقع پر لیاقت محسود کےگارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔