• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے۔

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کانفرنس کے لیے پاک بحریہ اور وزارت بحری امور مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ تقریب پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کی جارہی۔ میری ٹائم کانفرنس کا مقصد یہ بھی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں پر راغب کیا جائے۔ میری ٹائم کانفرنس میں شرکت غیر ملکی مندوبین کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، 3 گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے، افراطِ زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، فشریز اور ایکوا کلچر میں امکانات کی وسیع دنیا موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کےلیے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، وزارت خزانہ معیشت کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالہ سیلاب سے وقتی طور پر معیشت کمزور ہوئی تھی، دنیا کے بہترین معاشی ادارے پاکستان کی بڑھتی معشیت کی تعریف کر رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں بلیو اکنامی کے ذریعے معاشی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ بلیو اکنامی کے حوالے پالیسی مسائل حل کیے جائیں گے۔ 

قومی خبریں سے مزید