• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔

آئی جی اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح 10 بج کر 55 منٹ پر سپریم کورٹ کینٹین میں گیس کا دھماکا ہوا، 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 پمز اور 9 پولی کلینک میں ہیں جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس کی لیکج ہو رہی تھی، اے سی کی مرمت کے دوران دھماکا ہوا، ماہرین نے بھی کلیئر کر دیا ہے کہ گیس دھماکا ہوا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اے سی ٹیکنیشن زیادہ زخمی ہیں، ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلاء بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے، سلینڈر دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید