ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر ہو گئی تھیں تاہم 4 پروازیں روانہ کر دی گئیں۔
اس حوالے سے قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کو بحال رکھنے کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ قومی ایئر کی اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741 بھی 6 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگئی۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئر کی کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 761 بھی 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کسی بھی طبقے کی جانب سے آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔