کرایہ دار ……
اہل محلہ کیلئے میں ہمیشہ ایک تنہائی پسند شخص رہا۔
میں نے کبھی کسی کو اپنے گھر مدعو نہیں کیا۔ جو گلی سے گزرتا،
اُسے ڈانٹنے لگتا، کرکٹ کھیلتے بچوں کو ڈرا کر بھگا دیتا،
اور رات ہوتے ہی بالکونی میں کرسی ڈال کر بیٹھ جاتا۔
لوگوں نے گھبرا کر گھر کے سامنے سے گزرنا چھوڑ دیا۔
سب کا خیال ہے کہ میرا مکان منحوس ہے، مگر یہ درست نہیں۔
دس برس بعد اِس مکان میں نئے کرایہ دار آئے ہیں،
مگر اس بار میں کسی کو ڈرانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
میں نہیں چاہتا کہ وہ بھی میرے اِس مکان کو
بھوت بنگلا سمجھ کر بھاگ جائیں۔
اور میں پھر اس تنہائی کا شکار ہوجاؤں،
جس نے برسوں قبل۔میری جان لے لی تھی۔