• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک: میئر امیدوار ظہران ممدانی نے اہلیہ کے ہمراہ ووٹ ڈالا

ظہران ممدانی  اپنی اہلیہ راما دواجی کے ہمراہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ظہران ممدانی  اپنی اہلیہ راما دواجی کے ہمراہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے اپنی اہلیہ راما دواجی کے ہمراہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے اپنی اہلیہ راما دواجی کے ساتھ کوئنز بورو کے علاقے میں موجود فرینک سیناٹرا اسکول برائے آرٹس میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

ظہران ممدانی کے اہلیہ فنکارانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ایک اینیمیٹر ہیں۔

واضح رہے کہ 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد نیو یارک کے شہری میئر کے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ظہران ممدانی کے حمایت کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ اس کو کامیاب کروا کر وہ بے وقوفی کرہے ہیں کیوں کہ اس کی کامیابی کی صورت میں شہر کے فنڈز روک لونگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید