دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بِٹ کوائن جون کے بعد پہلی بار ایک لاکھ ڈالر سے بھی نیچے آیا ہے، بٹ کوائن کی قیمت 6.7 فیصد کمی کے بعد 99،936 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت گزشتہ ماہ ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر تک پہنچی تھی جس کے بعد سے مارکیٹ میں اب تک تقریباً 20 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔
دوسری جانب بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، ایتھیریم کی قیمت میں 10 فیصد اور ایکس آر پی کی قدر میں6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل کرنسیوں کی قدر میں حالیہ گراوٹ کی ایک بڑی وجہ سرمایہ کاروں کا بڑھتی ہوئی غیریقینی صورتحال کے باعث محتاط رویہ اختیار کرنا ہے۔