پیرس (اے ایف پی) یورپ روس سے جنگ کیلئے تیار نہیں، رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی، فرانسیسی تھنک ٹینک کا یورپ کی دفاعی کمزوریوں پر انتباہ ، روس کا مقابلہ صرف سیاسی عزم سے ممکن ہوگا۔ یورپی ممالک کے پاس زمینی افواج وگولہ بارود کی شدید قلت، بیشترملکوں میں 15ہزار سے کم پیشہ ور فوجی ہیں۔فرانسیسی ادارے برائے بین الاقوامی تعلقات (IFRI) کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یورپ روس کے ساتھ براہِ راست تصادم کی صورت میں مناسب تعداد میں فوج یا اسلحہ فوری طور پر فراہم کرنے میں مشکلات کا شکار ہوگا۔