امریکی ریاست کینٹکی کے لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق لوئی ول ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
کارگو طیارہ حادثے میں متعد دافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
گرنے والا طیارہ ہونولول کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔
امریکی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔