• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: بھکاری کی 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش، 2 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مظفرگڑھ میں بھکاری نے 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 2 بہنیں شدید زخمی ہوگئیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ہیڈ بکائنی میں بھکاری نے 3 لڑکیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کی کوشش کی، مشکوک شخص کو جنگل میں بچیوں کے ساتھ جاتا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

زخمی ہونے والی لڑکیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید