• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ نے سندھ کے چڑیا گھروں کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے کمیٹی بنادی

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کے چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنادی۔ 

سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی کا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ 

عدالت نے سندھ بھر کے چڑیا گھروں کو مرحلہ وار ختم کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی اور کہا کہ چڑیا گھروں کے مرحلہ وار خاتمے سے متعلق تجاویز دی جائیں۔ 

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کنزرویٹر جنگلی حیات جاوید مہر نے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی ہے۔ کمیٹی کو متعلقہ شعبے سے ماہرین کی معاونت حاصل کرنے کا اختیار ہوگا اور کمیٹی صوبے بھر کے چڑیا گھروں کا دورہ کرکے بہتری کی تجاویز دے گی۔ 

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید