• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیمی شق، شہباز شریف کی شق واپس لینے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ ان کی پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی، جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید