بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر فائربریگیڈ کو دھماکے کی اطلاع ملی، جس کے بعد گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر1 کے پاس ہونے والا دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے 6 گاڑیوں اور ایک کشہ میں آگ لگ گئی جبکہ کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔