• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: مقامی مسیحی رہنما اسرائیلی حملے میں مارے گئے

تصویر، سوشل میڈیا
تصویر، سوشل میڈیا

لبنانی گاؤں کے مسیحی رہنما پادری پیئرالرائے اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سرحد پر واقع میسحی گاؤں نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کیا تھا، پادری پیئر الرائے نے جمعہ کو میسحی برادری کا اجتماع منعقد کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پادری پیئرالرائے نے جمعے کے خطاب میں کہا تھا کہ ’دعا اور محبت ہمارا ہتھیار ہے‘۔

اسرائیلی حملے میں مسیحی رہنما کے گھر پر 2 گولے داغے گئے، سرحدی قصبے کے مسیحی رہائشی حزب اللّٰہ اور اسرائیل تصادم سے دور رہنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید