کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعدسیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق تین ملکی ٹورنامنٹ کے تمام میچ پنڈی میں کرانے پر غور ہورہا ہے اس سے قبل فائنل سمیت دو میچ لاہور میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پی سی بی اس بارے میں تصدیق کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔