• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب کی سہ فریقی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں شمولیت متوقع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تجربہ کار شاداب خان کی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور مائیک ہیسن انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلان سے قبل کم بیک کروانا چاہتے ہیں۔ شاداب خان کی فٹنس سے میڈیکل پینل اور فیزیو مطمئن ہیں، وہ مکمل بولنگ اسپیل بھی کروا رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شاداب خان اور فاسٹ بولر علی رضا کی ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں پریکٹس میچ میں شرکت کی۔ اکیڈمی کوچز نے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سلیکٹر اورڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے بھی میچ دیکھا ۔
اسپورٹس سے مزید