• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ خرچ

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ جولائی تا اکتوبر پی ایس ڈی پی فنڈز اخراجات کی تفصیل جاری کر دی گئی۔

وزارت منصوبہ بندی کے اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال پہلے 4 مہینوں میں 330 ارب 43 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 53 ارب 93 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ایچ اے کے منصوبوں پر 20 ارب 17 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ 

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق این ٹی ڈی سی سمیت پاور ڈویژن کے بجلی کے منصوبوں پر ایک ارب 86 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ 

اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ مختص ہے۔

قومی خبریں سے مزید