کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے پہلے سے طے شدہ معاہدوں اور ورک لوڈ کی وجہ سے بنگلہ دیش میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے سے معذرت کر لی۔ بنگلہ دیش ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں دسمبر میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ٹورنامنٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کی دسمبر میں ٹرائی سیریز کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے درخواست قبول نہیں کی۔ شاہین، بابراعظم،محمد رضوان ،حارث رئوف اور دیگر چند کھلاڑی دسمبر میں پہلے سے بِگ بیش کھیلنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔