• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لائٹ ہاوس کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ کے مطابق لائٹ ہاؤس کے قریب پرانے جوتوں اور کپڑوں کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔ 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق لائٹ ہاؤس پر آگ نالے کے اطراف پرانے کپڑوں کی دکانوں میں لگی ہے۔ 8 سے 10 عارضی دکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ کو پھیلنے سے روکا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید