• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سیف سٹی کیمرے کے ڈسٹری بیوشن باکس کا معمہ حل ہوگیا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سے سیف سٹی کیمرے کا مبینہ چوری ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس کا معمہ حل ہوگیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس قریبی پلاٹ سے مل گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈی بی ناکس کلفٹن پارک کی حدود سے ملا ہے، پولیس کی نفری اس حوالے سے ایکسپرٹ نہیں ہے، انہیں معلوم نہیں ہے کہ باکس میں کیا چیزیں موجود ہونی چاہیے، لیکن سیف سٹی کی انتظامیہ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ڈی بی باکس جس بیٹری کے ساتھ منسلک تھا، وہ اس میں موجود نہیں ہے، جبکہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سی سی ٹی وی ڈی بی باکس سے منسلک تھے یا نہیں۔ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر 6 نومبر کو چوری ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید