• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائزنگ اسٹارز ایشیا کرکٹ آج شروع، پاکستان شاہینز ایکشن میں

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جمعہ سے دوحا قطر میں شروع ہورہا ہے۔ پہلے یہ ٹورنامنٹ ایمرجنگ ایشیا کپ کے نام سے ہوتا رہا ہے۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں اور یہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان شاہینز پہلا میچ جمعہ کو عمان کے خلاف کھیلے گی ۔پاکستان شاہینز کی قیادت عرفان خان کررہے ہیں ۔ ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر کا کہنا ہے کہ اپنی طاقت کے مطابق تیاری کر رہے ہیں ۔ ٹیم میں محمد عرفان خان ( کپتان )، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید