• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک، سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میر کلام بانڈہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ 

اس موقع پر دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی تنصیبات پر حملے سمیت کئی دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

قومی خبریں سے مزید