اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ججز کے استعفوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگئی۔
راولپنڈی میں اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شاہد خاقان عباسی، اختر مینگل، سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی بیٹھک میں 27ویں آئینی ترمیم اور اس کے اثرات پر بات ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججز کے استعفوں کے بعد حزب اختلاف کی قیادت نے مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔
اپوزیشن رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایک عملی پروگرام طے کیا ہے، جو جلد اعلامیہ کی صورت میں پیش کردیا جائے گا۔