• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائزنگ ایشیا کپ کرکٹ: پاکستان نے عمان کو زیر کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) پاکستان شاہینز نے ٹی 20 ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے افتتاحی میچ میں عمان کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ دوحامیں شاہینز نے 4وکٹوں پر 220 رنز بنائے۔ معاذ صداقت نے 96 رنز ناٹ آؤٹ کی دھواں دھار اننگز کھیلی ، جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ کپتان عرفان خان نے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 44رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 9 وکٹوں پر 180 رنز بنا سکی۔ عبید شاہ نے تین جبکہ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے دو، دو وکٹ لیے۔ دوسرے میچ میں بھارت اے نے 14 سالہ ویبھاؤ سوریاونشی کی ریکارڈ سنچری کی بدولت امارات کو 149 رنزسے مات دی۔ ویبھو سوریا ونشی نے 32 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔انہوں نے 42 گیندوں میں 144 رنز 11 چوکے اور 15 چھکےلگا کر بنائے۔کپتان جتیش شاہ نے 83 رنز بنائے۔ 297 کے جواب میں ناکام ٹیم 149 رنز بناسکی۔

اسپورٹس سے مزید