• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت

لاہور کا صبح سویرے فضائی معیار انتہائی مضر صحت، بین لاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔

لاہور کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 338 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 808 اور فیصل آباد میں 507 ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

200 تا 300 پرٹیکیولیٹ میٹر شدید آلودگی کی علامت ہے جبکہ 300 سے زائد پرٹیکیولیٹ میٹر خطرناک ترین آلودگی ظاہر کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید