• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلنٹن کے ایپسٹین سے تعلقات کی تحقیقات کی جائیں، ٹرمپ کا حکم

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ کا بل کلنٹن اور ایپسٹین کے تعلقات کی تحقیقات کیلئے DOJ سے رجوع ، لیری سامرز، ریڈ ہافمین اور جے پی مورگن سمیت دیگر افراد کے ایپیسٹین سے تعلقات کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ، ٹرمپ کا کہنا تھا ایپیسٹین ایک ڈیموکریٹ تھا اور یہ مسئلہ ریپبلکنز کا نہیں بلکہ ڈیموکریٹس کا ہے،جبکہ بل کلنٹن نے کسی بھی تعلق کی سخت تردیدکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پوسٹس میں سابق صدر بل کلنٹن، لیری سامرز، ریڈ ہافمین، جے پی مورگن اور دیگر افراد کے ایپیسٹین کے ساتھ تعلقات کی تحقیقات کے لیے امریکی محکمہ انصاف (DOJ) سے رجوع کیا ہے، یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہ ایپیسٹین ڈیموکریٹس کا مسئلہ ہے اور ریپبلکنز کا نہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید