• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر بریسٹ کینسر کے کیسز 35 لاکھ سے تجاوز کرنے کا خدشہ

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی سطح پر بریسٹ کینسر کے کیسز 35 لاکھ سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امیر ملکوں میں اموات کم، غریب ممالک میں دگنی شرح، طرز زندگی میں تبدیلی اور بروقت تشخیص مددگار ہوسکتی ہیں۔ بیشتر کیسز طرز زندگی سے متعلق نہیں، باقاعدہ سکریننگ اور کسی غیر معمولی تبدیلی پر فوری طبی معائنہ لازمی کرنا چاہئے۔ عالمی تحقیق کے مطابق خواتین میں سب سے زیادہ پائی جانے والی کینسر کی قسم، سینے کے سرطان کے عالمی کیسز 2050 تک 3.5 ملین سے تجاوز کر سکتے ہیں۔ اعلیٰ آمدنی والے ممالک میں اس مرض کی تشخیص اور علاج میں سرمایہ کاری نے 1990 سے 2023 تک اموات کی شرح میں تقریباً 30 فیصد کمی کی، جبکہ کم آمدنی والے ممالک میں یہ شرح دگنی ہو گئی۔ سب صحارا افریقہ میں صورتحال سب سے زیادہ تشویش ناک ہے، جہاں ہر 100,000 افراد میں تقریباً 35 خواتین ہر سال اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوتی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید