• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختلافات ختم کریں ورنہ نقصان ہوگا، چین کا امریکا کو دو ٹوک پیغام

بیجنگ (اے ایف پی)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ بیجنگ کے ساتھ اپنے اختلافات حل کرے، ورنہ نقصان ہوگا،ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف کی رکاوٹیں اور سپلائی چین میں خلل آگ پر تیل ڈالنے جیسے اقدامات ہیں،کیونکہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں تجارتی ٹیرف اور جغرافیائی سیاسی مسائل پر آمنے سامنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک ملک ٹیرف کی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور معاشی علیحدگی اور سپلائی چین میں خلل کی پالیسی اختیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ایسے ہیں جیسے آگ کو بجھانے کے لیے اس پر تیل ڈالا جائے۔ آخرکار اس کے منفی نتائج سامنے آئیں گے۔وہ چین کے سالانہ سیاسی اجتماع کے دوران گفتگو کر رہے تھے جسے ٹو سیشنز کہا جاتا ہے اور جو اس ہفتے شروع ہوا ہے۔چین کی پارلیمنٹ اور سیاسی مشاورتی ادارے کے متوازی اجلاسوں کو اس لیے خاص اہمیت دی جاتی ہے کہ ان سے چین کی قیادت کی ترجیحات کے بارے میں اندازہ ہوتا ہے۔چین اور امریکہ کے تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ سال دوبارہ وائٹ ہاؤس واپس آئے۔

دنیا بھر سے سے مزید