• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو میں امریکی سفارتخانہ میں زوردار دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

اوسلو(نیوز ڈیسک)ناروے کی پولیس کے مطابق اتوار کوعلی الصبح اوسلو میں امریکی سفارت خانے میں ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس سے معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نارویجین وزیرِ انصاف نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مغربی اوسلو میں واقع سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ایک بجے ہوا، جس کے نتیجے میں قونصلر سیکشن کے داخلے کے قریب سڑک پر گہرا دھواں چھا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ ایک یا ایک سے زیادہ ممکنہ ملزمان کی تلاش کر رہے ہیں، جبکہ وزیرِ انصاف آستری آس ہینسن کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے ’’مناسب حد تک وسائل‘‘ تعینات کر دیے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید