• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں 1 ہزار بحری جہاز جی پی ایس سے محروم: وجہ کیا ہے؟

واشنگٹن (اے ایف پی) مشرق وسطیٰ میں 1 ہزار بحری جہاز جی پی ایس سے محروم: وجہ کیا ہے؟ ہزاروں جہاز راستہ بھٹکنے کے خطرے سے دوچار؛ جدید طیاروں میں بھی 15 سال پرانی جی پی ایس ٹیکنالوجی کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں پھیلتی ہوئی جنگ کی وجہ سے پھنسے ہوئے مال بردار بحری جہازوں، آئل ٹینکرز اور دیگر کشتیوں کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کی صلاحیتیں ممکنہ طور پر آپ کے سیل فون کے مقابلے میں زیادہ خراب ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تکنیکی کمی اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک سیٹلائٹ نیویگیشن سگنلز کی جامنگ نے خلیج اور خلیج عمان میں موجود تقریباً ایک ہزار بحری جہازوں کو کیوں اس قابل نہیں چھوڑا کہ وہ لمحاتی طور پر یا مسلسل اپنی لوکیشن (مقام) کا تعین کر سکیں۔ انرجی مارکیٹ انٹیلی جنس فرم Kpler کے سینئر رسک اینڈ کمپلائنس اینالسٹ، دمیتریس امپاٹزیڈس نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ تعداد خطے میں موجود بحری جہازوں کے تقریباً نصف (آدھے) حصے کی نمائندگی کرتی ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید