پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس بھر میں عالمی یومِ خواتین کی تقریبات آج 8 مارچ کو فرانس میں عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ریلیاں اور تقریبات منعقد کی گئیں ۔پیرس میں بڑی ریلی اور فیمینسٹ مارچ منعقد ہوا جس میں خواتین کے حقوق اور مساوات کے مطالبات پیش کئے گئے۔ گھریلو خواتین پر تشدد میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سخت اقدامات کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر فرانسیسی حکومت نے خواتین اور مردوں کی تنخواہوں کے فرق کو کم کرنے کے لیے نیا قانون متعارف کرایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت بڑی کمپنیوں کو ہر سال تنخواہوں سے متعلق مختلف اعداد و شمار شائع کرنا ہوں گے اور اگر فرق زیادہ ہوا تو اسے کم کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہ قدم یورپی یونین کی ہدایت کے مطابق اٹھایا جا رہا ہے تاکہ کام کی جگہوں پر مساوات کو بہتر بنایا جا سکے۔