• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: بھارتی عمرہ زائرین کی بس اور ڈیزل ٹینکر میں تصادم، 42 افراد جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سعودی عرب میں بھارتی عمرہ زائرین کی بس اور ڈیزل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 16 افراد شامل ہیں۔

حادثہ مکہ سے مدینہ جانے والی زائرین کی بس کو پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 43 افراد سوار تھے جن میں 20 خواتین اور 11 بچے شامل تھے۔ 

43 افراد میں سے صرف ایک عمرہ زائر کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید