• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: نوجوان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد خودکشی کر لی

—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع  سولاپور میں ایک نوجوان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ یوگیش آشوک کھیاگے نامی نوجوان نے انسٹاگرام پر ایک پریشان کن نوٹ پوسٹ کرنے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کی۔

واقعہ ہفتے کی شام اُس وقت سامنے آیا جب نوجوان کے والدین رشتے دار کے گھر سے واپس آئے اور اسے پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔

نوجوان یوگیش  سوشیل نگر کا رہائشی تھا اور مقامی بیکری میں کام کرتا تھا۔

اس نے سوگواروں میں والدہ، بہن اور والد کو چھوڑا ہے جو چوکیدار کی ملازمت کرتے ہیں۔

اپنی موت سے کچھ دیر قبل یوگیش نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ مجھے مرنے سے پہلے سب کے دلوں سے اتر جانا ہے تاکہ میرے مرنے کے بعد کوئی مجھے یاد نہ کرے۔

یوگیش نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بائیو میں بھی ایک لائن شامل کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ اختتام ہی وجود کی شروعات ہے۔

حادثے کے بعد  یوگیش کو والدین اور رشتے دار فوراً قریبی اسپتال لے گئے، لیکن ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اُسے مردہ قرار دیا۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ نوجوان نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید