مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں خواتین ٹیچرز کے اسکینڈل کے بعد متعلقہ اسکول سیل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، نجی اسکول کے مالک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول مالک پر خواتین ٹیچرز سے نازیبا حرکتیں اور بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔