جنوبی لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فورس کے اہلکاروں پر اسرائیلی ٹینک نے فائرنگ کی ہے۔
بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث یو این اہلکاروں کو مشتبہ سمجھ کر فائرنگ کی گئی۔
عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ لبنانی فوج نے یو این امن فورس کے اہلکاروں پر اسرائیلی فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
لبنانی فوج نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی امن فوج پر اسرائیلی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔