• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشی خان خود شادی نہیں کر سکیں تو دوسروں کی خوشی سے نہ جلیں: روبی انعم

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

سینئر اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین روبی انعم نے حال ہی میں معروف اداکارہ اور ہوسٹ مِشی خان پر سخت تنقید کی ہے۔

 روبی انعم نے مشی خان کے پیشے، شادی نہ ہونے اور ان کے پس منظر پر بھی طنز کے تیر چلائے ہیں۔

روبی انعم اسٹیج کامیڈی، تھیٹر اور پاکستانی و بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی وجہ سے مشہور ہیں، اس سے قبل بھی متعدد شوبز تنازعات میں سرخیوں کا حصہ رہ چکی ہیں۔

ایک انٹرویو میں روبی انعم نے ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی کے بعد مشی خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیا اور کہا کہ ڈاکٹر نبیحہ کا نکاح ہوا، رخصتی ہوئی، وہ گھر چلی گئیں، شادی کی رسومات چل رہی تھیں اور چند گھنٹوں بعد صبح 6 بجے ایک خاتون نے ان کے خلاف ویڈیو ڈال دی، یہ بہت جلد بازی تھی، نبیحہ کی جیولری اصلی ہے یا نقلی یہ بحث ہی غیرضروری تھی۔

روبی انعم نے مشی خان پر ذاتی طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی خوشی کا دن خراب نہ کریں، وہ خود شادی نہیں کر سکیں تو کم از کم دوسروں کی خوشی سے جلیں نہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ مشی کے رشتے نہیں آئے، ان کے اچھے رشتے آئے تھے، وہ ایک معزز آرمی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایئر ہوسٹس کے طور پر کیا تھا، ان کی تعلیم بھی اچھی ہے، لیکن شاید انہیں نبیحہ کی شادی، کامیابی اور خوبصورتی سے تکلیف ہوئی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نبیحہ کی کوئی چیز جعلی بھی ہو، تو بھی کسی کو اس کی خوشی خراب کرنے کا حق نہیں، شادی کا دن خوشی کا ہوتا ہے، اسے خراب نہ کریں، سوشل میڈیا پر بلاوجہ دوسروں کو نشانہ بنانا غلط ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید