بھارتی گلوکار 36 سال کی عمر کئی اعضا فیل ہونے کے باعث چل بسا۔
اڈویا میوزک اسٹار ہیومنے ساگر کو 3 دن قبل صحت شدید خراب ہونے پر اے آئی آئی ایم ایس بھونیشور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ دوران علاج مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے لیکن اُن کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
ڈاکٹر سری کانت بہیرا نے گلوکار کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہیومنے ساگر 14 نومبر کو نمونیا اور دائمی جگر فیل کے باعث اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہر ڈاکٹر نے نگہداشت کے جدید اور انتہائی اہم اقدامات اٹھائے لیکن 36 سالہ گلوکار دوران علاج چل بسے۔
ہیومنے ساگر کی موت کی اطلاع سامنے آنے پر ریاست کے وزیراعلیٰ سمیت سیاسی رہنماؤں اور مداحوں نے دلی تعزیت کی ہے۔
وہ وائس آف اوڈیشہ سیزن 2 جیتنے کے بعد مشہور ہوئے تھے، ا ن کو آخری رسومات میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔