• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل مالی تنزلی کی شکار، ویور شپ کم ہوئی، علی ترین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ کے خط کا جواب قانونی طریقے سے دے دیا ہے۔ پی سی بی کہتا ہے کہ ہم بورڈ روم میں معاملات ختم کریں گے لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔ محسن نقوی کو خط لکھا ،ای میل تحریر کی لیکن ہمیں جواب نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو قانونی آپشن کھلے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق پی ایس ایل مالی طور پر تنزلی کاشکار ہے۔ اسپانسرز کی آمدن اور لیگ کی ویورشپ کم ہوئی ہے،پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو کو پیار سے بزدار کہتے ہیں،وہ جو کریں گے ہم مزاحمت کریں گے۔ منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں لیگ کو مالی نقصان سے بچانا چاہتا ہوں، انتظامیہ جھوٹ بول رہی ہے۔ پی ایس ایل معاملات میں آن بورڈ نہیں لیا گیا۔ ایک ماہ بعد خط کو پی سی بی نے لیک کیا تھا۔ ملتان سلطانز پی ایس ایل کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر ہے، فرنچائزز پی ایس ایل سے خوش نہیں ہیں ، پی ایس ایل کے ساتھ برا تجربہ رہا ہے۔ فٹبال لیگ بنتی ہے تو کامیاب بنانا چاہوں گا۔ ایس ایل کی فرنچائزز سے محسن نقوی کو ملاقات کرنی چاہیے۔

اسپورٹس سے مزید