کراچی (اسٹاف رپورٹر) کولمبو میں بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیپال نے پاکستان کو دس وکٹوں سے ہرادیا۔ پاکستان بلائنڈ 7 وکٹ پر 158 رنز بنائے ۔ نیپال نے ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ بینیتا پون نے 107، مناکشی چودھری نے 43 رنز بنائے۔