• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال۔فوٹو: فائل
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال۔فوٹو: فائل

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کیا صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، بالکل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نےکان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کا کہا تو زرداری صاحب نے اعلان کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کو اس سال 800 ارب روپے ملنا چاہیے تھے، 100 ارب بھی نہیں ملے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلیٰ کو دے دیے، جاؤ چیف منسٹر سے لو، نئے صوبے کی بات اس وقت کرتے ہیں، جب ہمیں حقوق نہیں دیتے۔

قومی خبریں سے مزید