• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے، وزیر خزانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی اقدامات کے لیے فنڈنگ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے فلاحی کاموں کے لیے فنڈ کی دستیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ملک کی ترقی کےلیے سب کو اپنا کردار اد اکرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، نجی شعبے کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی میں چیلنجز آتے رہتے ہیں، متحد ہوکر ہی ان پر قابو پایا جاسکتا ہے، ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کےلیے اصلاحات متعارف کرائیں۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے، جس سے سماجی شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی مدد سے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پر کام جاری ہے، کارپوریٹ سیکٹر سماجی کاموں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سیلاب میں قوم نے آگے بڑھ کر ایک دوسرے کی خدمت کی، کارپوریٹ سیکٹر میں رضا کارانہ کاموں کے لیے فنڈز 25 ارب روپے سے بڑھانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید