نواب شاہ میں سکرنڈ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اُلٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔
نواب شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی افراد کو سکرنڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ مسافر کوچ اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔