کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں موبائل فونز ہیک کر کے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزم سمیر خان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا کریمنل رکارڈ چیک کرانا ہے، اس سے برآمد موبائل فونز کا فارنزک معائنہ کرانا ہے، اس سے تفتیش کرنی ہے، اس لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مختلف خواتین کے موبائل فونز و سوشل میڈیا ہیک کرتا تھا، خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، خواتین کو بلا کر ان کی ویڈیوز بناتا تھا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم دھمکی دے کر خواتین سے زیادتی کرتا اور پیسے وصول کرتا تھا، ملزم کے خلاف عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔