• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں 3 ماہ کے دوران 140 دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بنوں ریجن میں 3 ماہ کے دوران پولیس تھانوں اور چوکیوں پر دہشت گردوں کے ہوئے 140 سے زائد حملے ناکام بنا دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک اور 22 کو زخمی کیا گیا۔

پولیس حکام نے بنوں ریجن میں دہشت گردی کے واقعات اور پولیس آپریشنز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

آپریشن کی نگرانی کرنے والے آر پی او سجاد خان نے کہا ہے کہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جدید وسائل ہونے کے باعث ڈرون حملوں سمیت دہشت گردوں کے بڑے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف عوام نے ساتھ دیا۔

قومی خبریں سے مزید