• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: دورانِ پولنگ ووٹ کی تصویر بنانیوالا شخص زیرِ حراست

ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص محمد کلیم ولد محمد امین سکنہ چک نمبر 192 ر ب حبیب نگر کا رہائشی ہے—
ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص محمد کلیم ولد محمد امین سکنہ چک نمبر 192 ر ب حبیب نگر کا رہائشی ہے—

ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں پولنگ کے دوران ووٹ کی تصویر بنانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کی رازداری کو پامال کرنا قانوناً جرم ہے، مذکورہ شخص نے ووٹ ڈالتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست شخص محمد کلیم ولد محمد امین سکنہ چک نمبر 192 ر ب حبیب نگر کا رہائشی ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے آج پولنگ ہوئی ہے۔

 ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

مظفر گڑھ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر بےنظمی کے باعث پولنگ کا عمل کچھ دیر معطل رہنے کے بعد بحال کر دیا گیا۔

جڑانوالا میں این اے 96 اور فیصل آباد کے حلقے پی پی 98 میں انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، ووٹرز کی بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی وڈیوز وائرل ہو گئیں۔

الیکشن کمشنر نے عملے کو ووٹر کو موبائل فون اندر نہ لے جانے اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کی ہدایت  کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید