وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ایسا کیوں کرتی ہے کہ پنجاب میں ووٹ نہیں ڈالے جارہے اور کے پی میں ڈالے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ایک ہی روز میں ہونے والے انتخاب میں 2 مختلف اصول کیوں ہیں؟
طلال چوہدری نے این اے 96 میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن نمبر 263 گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ این اے 96 کے 350 پولنگ اسٹیشنز پر کہیں بائیکاٹ نہیں ہوا، ضمنی الیکشن کے حساب سے ٹرن آؤٹ زائد ہے۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس مجھے بھی ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن ووٹ جیسے آئینی حق کے استعمال کو روکنے والوں کا نوٹس کب لے گا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ووٹ مریم نواز کے کام اور شہباز شریف کی کارکردگی کو پڑ رہا ہے، حالیہ الیکشن میں کہیں کوئی بڑا ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔