• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 756 ترقیاتی اسکیمیں زیرِ عمل ہیں: شرجیل میمن

شرجیل میمن—فائل فوٹو
شرجیل میمن—فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں 756 ترقیاتی اسکیمیں زیرِ عمل ہیں۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی جاری ترقیاتی اسکیموں کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ترقیاتی عمل مزید تیز کیا جا رہا ہے، حکومت کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ سوا 13 ارب روپےکی لاگت سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی 76 اسکیمیں جاری ہیں۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ 18 ارب 36 کروڑ کی لاگت سے کے ایم سی کی 200 اسکیمیں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید