• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان گونا گو ں مسائل کا شکار، ترقیاتی فنڈز لاہور منتقل کئے جا رہے ہیں، مذاکرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم پروفیسر محمد حنیف چوہدر ی نے کہا ہے کہ ملتان گونا گو ں مسائل کا شکار ہے ملتان کے ترقیاتی فنڈز لاہور منتقل کئے جا رہے ہیں ، اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں لئے مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن نوکری نہیں ملتی، ملتان کی سڑکیں جا بجا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،سٹریٹ لائٹ کا نظام درہم برہم ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس شہریان ملتان کے زیر اہتمام مذاکرہ  سے خطاب کرتے ہوئے کیا مخدوم سید طارق عباس شمسی،شیخ عمر دین نے کہا کہ ملتان کے شہری سیوریج نکاسی آب،واٹر سپلائی،طویل لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں ملتان کو مسائلستان بنا دیا گیا ہے ملتان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، محمد حسین بابر ،رانا طاہر رزاق نے کہا کہ ملتان کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے شہریوں کو متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی، محمود اشرف خان،خالد اشرف خان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حکام بالا تک پہنچاکر حل کرائے جائیں گے ،قاری غلام دستگیر،محمد یونس بھٹی،شیخ سلیم طاہر نے کہا کہ ملتان کے شہریوں کو مجلس شہریان ملتان کے ذریعے شہریوں کو ایسا پلیٹ فارم مہتا کیا جا رہا ہے جہاں سے وہ اپنے مسائل کو حل کرا سکیں گے تقریب میں محمد اقبال عادل،نذر محمد صادق قادری،عامر محمود نقشبندی،لیاقت علی قریشی،مخدوم ارشد حسین قریشی،مدنی سعید چشتی،صاحبزادہ اسرارالحق مجاہد،خلیفہ نظام الدین چشتی،ملک ممتاز اعوان سہروی و دیگر  شریک تھے۔ 
تازہ ترین