• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا: 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملائیشیا نے آئندہ سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیرِ مواصلات فہمی فاضل نے کہا ہے کہ حکومت آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو سائبر بلیئنگ، مالی فراڈ اور جنسی استحصال جیسے آن لائن خطرات جیسے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ سال تک سوشل میڈیا کمپنیاں حکومتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بنانے پر پابندی لگائیں گی۔

وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔

فہمی فاضل نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ چھوٹے بچوں کے ڈیوائس کے استعمال کے بجائے ان کی بیرونی سرگرمیوں کو ترجیح دیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید